Tuesday January 21, 2025

میں نے اسے کپتان بننے سے منع کیا تھا، شاہین شاہ کے کپتان بننے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے شاہین شاہ کو کپتان بننے سے منع کیا تھا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے شاہین سے کہا تھا کہ ابھی ایک سال انتظار کرے مگر اس نے کپتانی قبول کرلی،میری دعا ہے کہ وہ میرے خدشات کو غلط ثابت کرے،میں بابراعظم کے کپتان بنتے وقت بھی چاہتا تھا کہ ابھی اس کو کپتان نہ بنایا جائے مگر بابر اعظم نے میرے خدشات کو غلط ثابت کیا۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا ڈراپ ان پچز کا آئیڈیا اچھا ہے،اس سے پاکستانی کھلاڑیوں کو مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے رواں سیزن کے لیے چند روز قبل ہی شاہین شاہ آفریدی کا اپنا کپتان مقرر کیا تھا۔اس سے قبل سہیل اختر ، محمد حفیظ، برینڈن میکلم اور اظہر علی لاہور قلندرز کے کپتان رہ چکے ہیں۔

پہلی ملاقات میں ثانیہ کا رویہ کیسا تھا؟ شعیب ملک نے دلچسپ انکشاف کردیا

دنیا کا سب سے خطرناک دفاعی نظام ایس 400 روس سے بھارت کیسے پہنچایا جا رہا ہے اور یہ پاکستان کے ساتھ کہاں نصب ہوگا؟

برطانیہ میں ایک ہی دن میں پہلی بار ایک لاکھ کورونا کیسز رپورٹ، صورتحال تشویشناک ہوگئی

FOLLOW US