Tuesday January 21, 2025

برطانیہ میں ایک ہی دن میں پہلی بار ایک لاکھ کورونا کیسز رپورٹ، صورتحال تشویشناک ہوگئی

لندن : کورونا وبا شروع ہونے کے بعد برطانیہ میں پہلی بار ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ چھ ہزار 122 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو اب تک ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ اس سے قبل 17 دسمبر کو کورونا کیسز کی بلند ترین شرح دیکھنے میں آئی تھی جب ایک ہی دن میں 93 ہزار 45 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ کورونا کی تشویشناک صورتحال کے باعث برطانیہ میں نہ صرف کرسمس کے حوالے سے پابندیاں عائد کردی گئی ہیں بلکہ شہریوں کی ویکسی نیشن اور بوسٹر ڈوز کے حوالے سے اقدامات بھی تیز کردیے گئے ہیں۔

لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے سینیٹ کے 18 ویں گریڈ کے افسر کو بڑی سزا مل گئی

ترکی نے امریکی سفارتکار کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، حسن علی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی کی خبریں، مولانا طارق جمیل نے بڑا قدم اٹھا لیا

FOLLOW US