Wednesday May 15, 2024

ترکی نے امریکی سفارتکار کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا

انقرہ : ترکی نے امریکی سفارتکار کو جعلی پاسپورٹ تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 11 نومبر کو جرمنی جانے کی کوشش کرنے والے ایک شامی شہری کو استنبول ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس شخص کے پاس جعلی پاسپورٹ تھا اور اس نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اسے یہ 10 ہزار ڈالر میں ملا ہے۔ اس کے بعد تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے جعلی پاسپورٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کیا گیا تو اس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ یہ لبنان میں امریکی سفارتخانے کا ملازم ہے اور اس نے اپنا ہی پاسپورٹ شامی شہری کو دیا ہوا تھا۔ امریکی سفارتکار سے ایک لفافے میں 10 ہزار ڈالر بھی موجود تھے جس پر اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

حکومتی پالیسیوں سے ناراض تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اہم عہدے سے مستعفی ہو گئے

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، حسن علی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

حکومت نے کاروں کی قیمتوں پر نظرثانی اور غیرضروری اضافہ روکنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

FOLLOW US