Thursday May 2, 2024

روسی مرکزی بینک نے بٹ کوائن سمیت تمام کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کرنے کی تیاری پکڑ لی

ماسکو: روسی سنٹر ل بینک نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بٹ کوائن سمیت تمام کرپٹو کرنسیوں کے باعث روس کے مالی استحکام کو خطرات لاحق ہونگے ،روسی شہریوں کوکرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے سے بھی روکا جا رہاہے۔ بین الاقوامی خبر رساںادارے روئیٹرز کی رپورٹ کے مطا بق روسی مرکزی بینک ماہرین اور اہم سٹیک ہولڈرز سے پابندی کے بارے میں بات چیت شروع کردی ہے۔ کرپٹو کرنسی پر پابندی کا اطلاق ہوا تو یہ کرپٹو اثاثوں کی نئی خرید و فروخت پر لاگو ہو گا ، ماضی میں خریدے گئے اثاثوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔روسی سنٹرل بینک نے تمام کرپٹو کرنسیوںپر پابندی کا مطالبہ کیا ہے، اس معاملے پر بینک آف روس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے مشاورتی رپورٹ تیار کررہے ہیں
بٹ کوائن کے بارے میں روس کا موقف گزشتہ برسوں میں متزلزل رہا ہے لیکن ملک کی حکومت نے ہمیشہ کرپٹو کرنسی سے متعلق لین دین پر نگرانی اور ٹریکنگ بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ روسی مالیاتی نگرانی کے ادارے نے کرپٹو کرنسی سے مقامی کرنسی کے لین دین پر بھی کڑی نگرانی رکھنا شروع کردی ہے تا کہ مشتبہ سرگرمی کی نشاندہی کی جا سکے۔

برطانوی خاتون کرکٹر سارہ ٹیلر ، محمد رضوان کی مداح نکلیں ، ایسا بیان جاری کر دیا کہ پاکستانی مسکرا اٹھے

فیصل واوڈا نے وفاقی کابینہ میں وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنے والے 2 سے 3 وزراء کی نشاندہی کر دی

پی پی 206 ضمنی الیکشن، ن لیگ کے رانا سلیم کامیاب، عام انتخابات میں انہوں نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کتنے ووٹ لیے تھے؟

مین آف دی میچ ،مین آف دی سیریز کے ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

FOLLOW US