Sunday January 19, 2025

فیصل واوڈا نے وفاقی کابینہ میں وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنے والے 2 سے 3 وزراء کی نشاندہی کر دی

اسلام آباد : وزیراعظم بننے کا شوق رکھنے والے دو یا تین وزراء منافق ہوسکتے ہیں۔ منافق وزراء میں سے ایک وزیر تو نمبر 3 پر آ گیا ہے، باقی جو اپنی خواہش رکھتے ہیں ان کو جان لینا چاہیے کہ اللہ کے بعد ان کی شناخت پی ٹی آئی کا جھنڈا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی صفوں میں ایک، دو یا تین وزراء ایسے ہیں جو منافقت سے کام لے رہے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’دی رپورٹرز‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم بننے کی خواہش رکھنے والے ایک وزیر تو اب تیسرے نمبر پر آ چکے ہیں جبکہ باقی جن میں وزیر اعظم بننے کی خواہش ہے ان کو جان لینا چاہیے کہ اللہ کے بعد ان کی شناخت پی ٹی آئی کا جھنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ عمران خان کا ہے۔ عمران خان کے علاوہ وزیر اعظم بننے کی خواہش رکھنے والے نہ کبھی لیڈر تھے، نہ ہیں اور نہ ہی کبھی بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو نہ کوئی لیڈر سمجھتا تھا نہ اب سمجھتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو منافقوں کا علم ہے، میں انہیں کچھ نام بھی دے چکا ہوں۔

کترینہ کیف کوسابقہ بوائے فرینڈ سلمان خان کا ایسا تحفہ کہ کترینہ اور وکی کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں

پی پی 206 ضمنی الیکشن، ن لیگ کے رانا سلیم کامیاب، عام انتخابات میں انہوں نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کتنے ووٹ لیے تھے؟

مین آف دی میچ ،مین آف دی سیریز کے ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

FOLLOW US