Sunday January 19, 2025

پی پی 206 ضمنی الیکشن، ن لیگ کے رانا سلیم کامیاب، عام انتخابات میں انہوں نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کتنے ووٹ لیے تھے؟

خانیوال : پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 206 خانیوال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر میدان مار لیا ہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم 47 ہزار 985 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی نورین نشاط ڈاہا 33 ہزار 875 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ یہ نشست مسلم لیگ ن کے ناراض رکن نشاط احمد خان ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ انہوں نے 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر 51 ہزار 353 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ ضمنی الیکشن میں ان کی بیوہ نے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیا۔ دوسری جانب ضمنی الیکشن میں فاتح قرار پانے والے مسلم لیگ ن کے رانا محمد سلیم 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔ عام انتخابات میں وہ 47 ہزار 807 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

مین آف دی میچ ،مین آف دی سیریز کے ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

3دن صبح کس وقت سے شام کس وقت تک موبائل سروس بند رہے گی ۔؟ شیخ رشید نےو ضاعت کردی،عوام کیلئے بڑی خبر

یا اللہ کرم فرما ، ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد بارے تشویشناک خبر آگئی

FOLLOW US