لندن: سابق انگلش کرکٹر سارہ ٹیلر محمد رضو ان کی بلے بازی کی مداح نکلیں ، پاکستانی کھلاڑی سے بیٹنگ سیکھنے کے لیے بے چینی سے انتظار کرنے لگیں۔ تفصیل کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا انگلش کاؤنٹی ٹیم سیسکس کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے محمد رضوان کے معاہدے پر سابق انگلش وویمن کرکٹر سارہ ٹیلر نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتی، یہ ایک بہترین سائننگ ہے۔رضوان انگلش کاؤنٹی کا زیادہ تر حصہ کھیلیں گے، وہ اپریل میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد سیسکس کو جوائن کریں گے۔
فیصل واوڈا نے وفاقی کابینہ میں وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنے والے 2 سے 3 وزراء کی نشاندہی کر دی
مین آف دی میچ ،مین آف دی سیریز کے ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا
3دن صبح کس وقت سے شام کس وقت تک موبائل سروس بند رہے گی ۔؟ شیخ رشید نےو ضاعت کردی،عوام کیلئے بڑی خبر