Monday January 20, 2025

بین کٹنگ کی بیٹنگ پر اہلیہ کی کبھی خوشی کبھی غم کی کیفیت کی ویڈیو وائرل

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ کے لیے کبھی خوشی کبھی غم کی کیفیت رہی۔ ایرن ہالینڈ کی اداسی کے ہنسی میں تبدیل ہونے کا لمحہ اس وقت پیش آیا جب ان کے شوہر اور پشاور زلمی کے آل راؤ نڈر بین کٹنگ پچ پر موجود تھے اور بیٹنگ کے دوران وکٹ کیپر کے گلوز بیلز پر لگے تو ایرن ہالینڈ کو لگا بین کٹنگ بولڈ ہوگئے تاہم اپنے شوہر کو ناٹ آؤ ٹ دیکھ کر انہوں نے سکھ کا سانس لیا۔

پی ایس ایل 7 اعظم خان نے معافی مانگ کر سب کے دل جیت لیے۔

مایوسی کے مسکراہٹ میں بدلنے کے دوران کمنٹیٹرز کے دلچسپ تبصرے بھی جاری رہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم کی 90 رنز کی اننگز کے باوجود پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی تھی۔ پشاور زلمی کے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی، کپتان بابر اعظم 90 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے لیکن ان کے 90 رنز ٹیم کے کام نہ آ سکے۔

ایک ڈالر جمع کروانے پر کتنے روپے کا انعام ملے گا ؟ اسٹیٹ بینک کی نئی اسکیم سامنے آگئی

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنے ڈیجیٹل ٹوکن لانچ کرنے کیلئے تیار

کراچی کنگز کی مسلسل چوتھی شکست، انضمام الحق بابر اعظم پر پھٹ پڑے

FOLLOW US