پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے معافی مانگ کر سب کے دل جیت لیے۔ پی ایس ایل 7 میں گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلنے کے بعد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے معافی مانگ لی۔ میچ کے بعد اعظم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میری پرانی ٹیم ہے اور اس ٹیم نے ہی مجھے پی ایس ایل میں کھیلنے کے مواقع فراہم کیے۔
وقت آگیا ہے کہ دنیا کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا نوٹس لے: وزیر اعظم
جارح مزاج بلے باز نے مزید کہا کہ اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو کوئٹہ والے مجھے معاف کردیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں اعظم خان نے 35 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔ اعظم خان نے شاہد آفریدی کے آخری اوور میں تین چھکے بھی لگائے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 43 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی تھی۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنے ڈیجیٹل ٹوکن لانچ کرنے کیلئے تیار
کراچی کنگز کی مسلسل چوتھی شکست، انضمام الحق بابر اعظم پر پھٹ پڑے
https://twitter.com/thePSLt20/status/1489262149348126721?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1489262149348126721%7Ctwgr%5Ehb_1_8%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2F609297-2%2F