Monday January 20, 2025

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنے ڈیجیٹل ٹوکن لانچ کرنے کیلئے تیار

لاہور : پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک اور اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جلد اپنے ڈیجیٹل ٹوکن لانچ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب ملک اور اپنے ڈیجیٹل آرٹ ورک کی تصاویر شیئر کی ہیں۔اٴْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ناقابل یقین حد تک باصلاحیت ڈیمین سیفیلی کی جانب سیاٴْن کے اور شعیب کیلئے بنائے آرٹ ورک پر ایک نظر ڈالیں۔ اٴْنہوں نے لکھا کہ’اس آرٹ کی ڈیجیٹل اور فزیکل کاپیاں جمع کرنے کے لیے انسٹا گرام پر موجود پیج (ڈیفی دی گیم) کو فالو کریں اور اس آرٹ کی 8 فروری کو خصوصی طور پر (Crypto.com/NFT) پر ریلیز کیلئے تیار رہیں۔دوسری جانب شعیب ملک نے بھی اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنے اور اہلیہ ثانیہ مرزا کے لیے بنائے اس آرٹ ورک کی تصاویر کو شیئر کیا ہے۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے این ایف ٹیز کو شعیب ملک کی سالگرہ کے موقع پر 8 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔

کراچی کنگز کی مسلسل چوتھی شکست، انضمام الحق بابر اعظم پر پھٹ پڑے

پی ایس پی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، 6 روز سے جاری دھرنا ختم

اسلام آباد، پنجاب، پختونخوا اور آزاد کشمیر زلزلے سے لرز اٹھا

پی ایس پی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، 6 روز سے جاری دھرنا ختم

FOLLOW US