Monday January 20, 2025

کراچی کنگز کی مسلسل چوتھی شکست، انضمام الحق بابر اعظم پر پھٹ پڑے

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کےساتویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی مسلسل چوتھی شکست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق بابر اعظم پر پھٹ پڑے۔ جیو نیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ ایکسپرٹ انضمام الحق نے کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ورلڈ نمبر ون کھلاڑی ہیں اور 20اوور تک پچ پر کھڑے ہیں تو میچ فنش کرنا ضروری ہے ورنہ پہلے ہی آؤٹ ہو جائیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم کی 90 رنز کی اننگز کے باوجود پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی تھی، پشاور زلمی کے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی، کپتان بابر اعظم 90 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد، پنجاب، پختونخوا اور آزاد کشمیر زلزلے سے لرز اٹھا

واضح رہے کہ کراچی کنگز کی اس ایونٹ میں یہ مسلسل چوتھی شکست ہے اور کراچی کنگز ایونٹ میں اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔ دوران گفتگو انضمام الحق نے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بالنگ ایکشن پر پابندی پر بھی سوال اٹھایااور کہا کہ کیا وجہ ہے کہ 90 فیصد کھلاڑیوں پر آسٹریلیا جاکر پابندی لگتی ہے؟ انھوں نے کہا کہ محمد حسنین2 ،3سال سے کرکٹ کھیل رہا ہے،کہیں سے نہیں لگتا کہ حسنین کا بولنگ ایکشن خراب ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو پی ایس ایل سے پہلے مسئلےکا حل نکالنا چاہیے تھا۔

ننھی بچی کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز، غیر ملکی کھلاڑی دلچسپی سے سارے مناظر دیکھتے رہے

FOLLOW US