Monday January 20, 2025

ایک ڈالر جمع کروانے پر کتنے روپے کا انعام ملے گا ؟ اسٹیٹ بینک کی نئی اسکیم سامنے آگئی

لاہور: اسٹیٹ بینک نے نئی اسکیم متعارف کروادی جس کے تحت منی چینجرز جتنے ڈالرز بینک میں جمع کروائیں گے اتنے ہی روپے انعام حاصل کریں گی۔ مرکزی بینک کے مطابق اس اسکیم کے تحت ایکسچینج کمپنیوں کو موصول ہونے والی 100 فیصد ترسیلات زر انٹربینک مارکیٹ میں شامل کرنی ہوں گی اور ہر شامل کردہ امریکی ڈالر کے عوض انہیں ایک روپیہ ملے گا۔ اس سے قبل ایکسچینج کمپنیوں پر لازم تھا کہ وہ ترسیلات زر کا کم از کم 15 فیصد انٹربینک مارکیٹ میں شامل کریں۔اسکیم پر عملدرآمد کے لیے اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیو ں کی جانب سے آنے والی ترسیلات سے متعلق ضابطے میں ترمیم کردی ہے۔ اب ایکسچینج کمپنیاں آنے والی ترسیلات زر کی مد میں موصولہ 100 فیصد زر مبادلہ مساوی امریکی ڈالر میں اسی روز انٹربینک مارکیٹ میں شامل کریں گی۔

پی ایس ایل 7 اعظم خان نے معافی مانگ کر سب کے دل جیت لیے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ چونکہ ایکسچینج کمپنیاں کافی مقدار میں آنے والی ترسیلات زر وصول کرتی ہیں اس لیے اس اسکیم سے انٹربینک مارکیٹ میں زر مبادلہ کی سیالیت بہتر ہوگی۔مزید برآں فراہم کردہ ترغیب سے متوقع طور پر تمام ایکسچینج کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ مزید ترسیل کنندگان اور پاکستان میں ان کے وصول کنندگان سے رابطے کریں اور زیادہ سے زیادہ ترسیلات زر لانے کی کوشش کریں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنے ڈیجیٹل ٹوکن لانچ کرنے کیلئے تیار

کراچی کنگز کی مسلسل چوتھی شکست، انضمام الحق بابر اعظم پر پھٹ پڑے

FOLLOW US