Monday January 20, 2025

کسی کو بھی افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، طالبان

افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ افغانستان کےعبوری نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی بالکل واضح ہے، ہم کسی کو بھی افغان سرزمین ہمسایہ ممالک سمیت کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کابل میں مشیر سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کے ساتھ وفد کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں عبدالسلام حنفی نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ دیگر ممالک بھی اسی پالیسی اور عالمی مروجہ قوانین پر سختی سے کاربند رہیں گے۔

سندھ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف پاک سرزمین پارٹی نے ریڈ زون میں دھرنا دے دیا

کورونا کا دباؤ، میڈیکل اسٹورز مالکان لوٹنے لگے، کن کن بڑے شہروں میں بخار کی دوا بلیک میں بکنے لگی؟

کابل میں موجود افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عبدالسلام حنفی نے پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں توانائی، کان کنی اور زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے ترکمانستان – افغانستان– پاکستان– بھارت گیس پائپ لائن (تاپی)، ترکمانستان-افغانستان-پاکستان 500 کے وی لائن منصوبوں اور سینٹرل ایشیا ساؤتھ ایشیا الیکٹرک ٹرانسمیشن اور ٹریڈ پروجیکٹ افغانستان اور پاکستان کیلئے وسطی ایشیائی ممالک سے توانائی کی درآمد سمیت دیگر بڑے علاقائی منصوبوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ افغانستان کےعبوری نائب وزیراعظم نے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو برادر ہمسایہ ممالک ہیں، جن کے تاریخی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور میں پر امید ہوں کہ یہ دوستانہ تعلقات مزید پائیدار ہوں گے۔

مری میں داخلے کی اجازت۔ حکومت نے سیاحوں کو خوشخبری سنادی ، کب سے جا سکیں گے؟جانیے تفصیل

روسی صدر کے بعد کینیڈین وزیراعظم بھی اسلام کے حق میں بول پڑے ، مسلمانوں کے دل جیت لئے

FOLLOW US