Monday January 20, 2025

سندھ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف پاک سرزمین پارٹی نے ریڈ زون میں دھرنا دے دیا

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے نئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف ریڈ زون میں دھرنا دے دیا ہے۔ چیئرمین پی ایس پی نے کراچی میں بلدیاتی ایکٹ کے خلاف فوارہ چوک گورنر ہاؤس کے قریب احتجاجی جلسے کو دھرنے میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وزیراعلیٰ سندھ ہماری بات نہیں سنتے ہم یہیں بیٹھیں گے ہم وزیراعلیٰ ہاؤس نہیں جائیں گے، یہیں دھرنا دیں گے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ صوبوں کوقومی آمدن سے56فیصدملتاہے، 18ویں ترمیم کےبعد پیپلزپارٹی پورے سندھ کے پیسے اپنے پاس رکھ رہی ہے، ہم نے 2017ء میں بھی اس کے خلاف دھرنا دیا تھا۔

کورونا کا دباؤ، میڈیکل اسٹورز مالکان لوٹنے لگے، کن کن بڑے شہروں میں بخار کی دوا بلیک میں بکنے لگی؟

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ہم نے 16نکات پیش کئے،وہ یہی تھےبااختیاربلدیاتی حکومتیں ہونی چاہئیں اس وقت لوگ ہماری باتوں پر مذاق اڑاتے تھے آج تمام جماعتیں وہی بات کررہی ہیں جوہم 6سالوں سےکرتےآرہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کےقانون کےخلاف مظاہرےشروع کئے تو 2021ء کا بلدیاتی قانون آگیا ،ہم دونوں بلدیاتی قانون کونہیں مانتے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پارک، ڈسپنسری، سڑکوں، گٹرلائنوں، ٹرانسپورٹ کا انچارج وزیراعلیٰ ہے آج تک کوئی شخص وزیراعلیٰ تک نہیں پہنچ سکا وزیراعلیٰ کےکانوں میں عام آدمی کی آواز نہیں آتی۔ انہوں نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ہماری بات سننا پڑے گی، ورنہ ہم یہیں بیٹھے رہیں گے۔

مری میں داخلے کی اجازت۔ حکومت نے سیاحوں کو خوشخبری سنادی ، کب سے جا سکیں گے؟جانیے تفصیل

روسی صدر کے بعد کینیڈین وزیراعظم بھی اسلام کے حق میں بول پڑے ، مسلمانوں کے دل جیت لئے

FOLLOW US