Sunday January 19, 2025

ویرات کوہلی کی جگہ ہوتا تو شادی نہ کرتا گھریلو مسائل اور کپتانی کے دباؤ سے فارم متاثر ہوتی ہے

ممبئی : سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے جلد شادی کرلی، اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں 46 سالہ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ شادی جلد کرنے سے ویرات کوہلی کے لئے فارم کے مسائل پیدا ہوئے جنہیں اب بھگتنا پڑے گا ۔ میں کوہلی جگہ ہوتا تواتنی جلدی شادی نہ کرتا۔ شعیب اخترنے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ شادی کرنا غلط ہے لیکن جب آپ ملک کے لئے کھیل رہے ہو تو کھیل کو انجوائے کرنا چاہئیے۔ عوام کوہلی سے پچھلے 20 برس سے محبت کرتے ہیں اور کوہلی کو اس محبت کو قائم رکھنا چاہئیے تھا۔ شعیب اخترنے مزید کہا کہ کرکٹر کی پروفیشنل زندگی وہ 10 اور 12 سال اہم ہوتے ہیں جب وہ رنز بنا رہا ہو اور کرکٹ انجوائے کررہا ہو۔ یہ وقت دوبارہ نہیں آتا۔ شادی اور کپتانی سے آپ کی کرکٹ متاثرہوتی ہے۔ مداحوں اور گھریلو مسائل کے دباؤ کا اثر پرفارمنس اورفارم پر پڑتا ہے۔

روپے کوزبردست جھٹکا۔ڈالرملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا، مہنگائی کانیاطوفان آنے کاامکان

شہزاد اکبر کےاستعفیٰ پر براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کا طنز بھرا ٹوئٹ

“عابدہ جی ، آپ کی عظمت کے سامنے میرا سرِ تسلیم خم ہے” تُو جھوم جھوم سننے کے بعد بھارتی گلوکارہ نیہا بھاسن کا پیغام

وہ علاقہ جسے چین نے دنیا سے چھپا رکھا ہے، گوگل میپس کے صارف نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

FOLLOW US