Sunday January 19, 2025

“عابدہ جی ، آپ کی عظمت کے سامنے میرا سرِ تسلیم خم ہے” تُو جھوم جھوم سننے کے بعد بھارتی گلوکارہ نیہا بھاسن کا پیغام

ممبئی : کوک سٹوڈیو کے 14 ویں سیزن کے پہلے ہی گانے “تُو جھوم جھوم” نے پاکستان بھر میں تو دھوم مچائی ہی تھی پڑوسی ملک بھارت میں بھی اس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ یہاں تک کہ بھارتی گلوکار بھی عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گن گاتے نظر آتے ہیں۔یوٹیوب پر اب تک اس گانے کے ساڑھے 13 ملین کے قریب ویوز ہوچکے ہیں۔ بھارتی گلوکارہ نیہا بھاسن نے یوٹیوب پر یہ گانا سنا اور لاکھوں لوگوں کی طرح وہ بھی اس کے سحر میں مبتلا ہوگئیں۔ انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا “عابدہ جی، میں آپ کی عظمت کے آگے اپنا سرِ تسلیم خم کرتی ہوں۔”

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کی کمرہ عدالت میں ایسی حرکت کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

خیال رہے کہ نیہا بھاسن بالی ووڈ کی پلے بیک موسیقی میں ایک بڑا نام ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ فلموں کیلئے سویگ سے سواگت، السلامِ عشقُم یارا، جگ گھومیا، دُھنکی جیسے بے شمار گیت گائے ہیں جو خوب پسند کیے گئے ہیں۔ عابدہ پروین اور نصیبو لال کی جوڑی کی اس شاندار پرفارمنس کی صرف نیہا بھاسن ہی مداح نہیں ہیں بلکہ لاکھوں بھارتی ان کی تعریفیں کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یوٹیوب پر اگر کوک سٹوڈیو کی اس ویڈیو کا تبصروں کا سیکشن چیک کیا جائے تو پاکستانیوں سے زیادہ بھارتیوں کے کمنٹس نظر آتے ہیں۔

وہ علاقہ جسے چین نے دنیا سے چھپا رکھا ہے، گوگل میپس کے صارف نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

شہزاد اکبر کااستعفیٰ منظور، نئے مشیر کی تلاش جاری

FOLLOW US