Sunday January 19, 2025

بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کرنا چاہتی ؟ ثانیہ مرزا نے پہلی بار حیران کن وجہ بتا دی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔ثانیہ مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں ان سے بالی وڈ کی فلموں میں کام نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا۔ٹینس اسٹار نے جواب دیا کہ میں ٹینس کھیل رہی ہوں اور میرے خیال میں وہی کافی ہے، ثانیہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انسان کو وہی چیز کرنی چاہیے جو کرنا آتی ہو۔ویڈیو میں ثانیہ نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے والی حسینہ ہرناز سندھو کو مبارکباد بھی دی اور ان کی آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں ثانیہ مرزا نے نئے سال کے پلان سے متعلق کہا کہ ان کا ایڈیلیڈ میں میچ ہے تو وہ نیو ائیر نائٹ کو 10 بجے غالباً سو رہی ہوں گی۔

شبلی فراز پر فائرنگ نہیں ہوئی بلکہ ۔۔ ڈی آئی جی کوہاٹ نے صورت حال واضح کردی

وسیم اکرم کی اپنی اہلیہ کو ڈانس سکھاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی

بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی 20کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن، ابتدائی غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع، کس کو برتری حاصل ہے؟

FOLLOW US