Sunday May 19, 2024

شبلی فراز پر فائرنگ نہیں ہوئی بلکہ ۔۔ ڈی آئی جی کوہاٹ نے صورت حال واضح کردی

کوہاٹ : ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) کوہاٹ طاہر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر فائرنگ نہیں بلکہ پتھراؤ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر ایوب نے واضح کیا کہ درہ آدم خیل میں شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ نہیں پتھراؤ ہوا ہے جس سے ان کی گاڑی کی فرنٹ ونڈ سکرین ٹوٹی۔ پتھراؤ سے وفاقی وزیر کی سیکیورٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شبلی فراز پر پتھراؤ اس وقت ہوا جب وہ اپنے حلقے میں ووٹ ڈال کر واپس جا رہے تھے۔ ان کے ساتھ پولیس سکواڈ موجود تھا اور انہیں بحفاظت پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔

وسیم اکرم کی اپنی اہلیہ کو ڈانس سکھاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی

بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی 20کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کس کو ووٹ ڈالا؟ ایسا انکشاف کہ پی ٹی آئی کارکن حیران پریشان رہ جائیں

FOLLOW US