Sunday January 19, 2025

خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن، ابتدائی غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع، کس کو برتری حاصل ہے؟

پشاور: خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے ولے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحصیل کونسل نوشہرہ کے دو پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کےاسحاق خٹک 444ووٹ لےکرآگے جبکہ پیپلزپارٹی کے احدخٹک387ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔تحصیل کونسل جہانگیرہ کے پولنگ سٹیشن ہائی سکول شیدوکے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کےکامران خٹک184ووٹ لےکرآگے جبکہ پیپلزپارٹی کےجمشیدخان137ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔ تحصیل کونسل صوابی کے ایک پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوارعطا اللہ 525ووٹ لےکرآگے جبکہ اے این پی امیدواراکمل خان 418ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔تحصیل کونسل رزڑ کے پولنگ سٹیشن نارنگی کے نتائج کے مطابق اے این پی کےغلام حقانی 811ووٹ لےکرآگے جبکہ پی ٹی آئی امیدواربلند اقبال 518ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کس کو ووٹ ڈالا؟ ایسا انکشاف کہ پی ٹی آئی کارکن حیران پریشان رہ جائیں

تحصیل کونسل ٹوپی کے پولنگ سٹیشن ہائی سکول ٹوپی کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوارسہیل یوسفزئی 318ووٹ لےکرآگے جبکہ جے یوآئی(ف)کے رحیم جدون 295ووٹ لے کرپیچھے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ سٹیشنز پر فائرنگ ،لڑائی جھگڑے اور دھکم پیل کا سلسلہ بھی جاری رہا۔فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد جان کی بازی بھی ہارگئے جبکہ بونیر میں تصادم کے دوران 10 افراد زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن میں 2ہزار32 امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔جنرل نشستوں پر 217،خواتین کی نشستوں پر 876 ،کسان نشستوں پر 285 ا،یوتھ نشستوں پر 500 جبکہ اقلیتی نشستوں پر 154 امیدواربلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

حسن علی اپنی بھارتی اہلیہ کو سیر کرانے کے لیے مری لے گئے ، ویرات کوہلی کا ڈائیلاگ بھی چرا لیا

’محمد رضوان چھکا نہیں مار سکتا ‘ سٹار بلے باز نے ریکارڈ بنانے کے بعد ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا

FOLLOW US