Sunday January 19, 2025

ویرات کوہلی کو کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے وجہ بتادی

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی ) کے صدر سارو گنگولی نے ویرات کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ بتائی ہے۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ ہم نے ویرات کوہلی سے درخواست کی تھی کہ وہ ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے استعفی نہ دیں، مگر وہ ٹی 20 فارمیٹ میں مزید کپتانی نہیں کرنا چاہتے تھے، جس کے بعد سلیکٹرز کا خیال تھا کہ وائٹ بال کے دو فارمیٹس میں دو الگ الگ کپتان نہیں ہوسکتے۔ واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز ٹی 20 کے بعد ویرات کوہلی کو ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سے بھی ہٹادیا گیا تھا اور ان کی جگہ روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیاہے۔ویرات کوہلی صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

ہیلی کاپٹر حادثہ، جنرل بپن راوت زخمی حالت میں مقامی لوگوں سے کیا کہتے رہے؟ عینی شاہد کا تہلکہ خیز دعویٰ

وینا ملک کو دوسری شادی کے لیے کس طرح کے مرد کی تلاش ہے ؟ اداکارہ نے خود ہی بتا دیا

امریکہ کے بعد دو اور ملکوں نے بھی چین میں اولمپکس کا بائیکاٹ کردیا

سیالکوٹ واقعے کا فرانزک مکمل ، 140 میں سے کتنے افراد پریانتھا کے قتل میں ملوث نکلے ؟ اہم تفصیلات

FOLLOW US