لندن: امریکہ کے بعد برطانیہ اور کینیڈا نے بیجنگ میں ہونے والی ونٹر اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ کردیا ہے۔اب تک چار ممالک ونٹر اولمپکس کا بائیکاٹ کرچکے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بیان میں کہا کہ بیجنگ ونٹراولمپکس میں کوئی برطانوی وزیرشرکت نہیں کرے گا۔ ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کی وجہ چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کینیڈا کا ونٹراولمپکس کا بائیکاٹ چین کے لئے کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی۔ ہم ماضی میں متعدد بارچین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراظہارتشویش کرچکے ہیں۔ اضح رہے کہ سب سے پہلے سب سے پہلے امریکہ نے بیجنگ ونٹراولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اورآسٹریلیا بھی سفارتی بائیکاٹ میں شامل ہوگیا تھا۔دوسری جانب چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے سفارتی بائیکاٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ کسی امریکی سفارتکار کوبیجنگ ونٹراولمپکس کے لئے مدعو کیا ہی نہیں کیا گیا تھا۔
سیالکوٹ واقعے کا فرانزک مکمل ، 140 میں سے کتنے افراد پریانتھا کے قتل میں ملوث نکلے ؟ اہم تفصیلات
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے اضافہ کردیا
پی ایس ایل کے کئی کھلاڑیوں نے اپنی ٹیمیں تبدیل کرلیں،کون کس ٹیم میں گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں