Sunday January 19, 2025

ہیلی کاپٹر حادثہ، جنرل بپن راوت زخمی حالت میں مقامی لوگوں سے کیا کہتے رہے؟ عینی شاہد کا تہلکہ خیز دعویٰ

نئی دلی : گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کے بارے میں ایک عینی شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ہلاکت موقع پر ہی نہیں ہوئی بلکہ وہ زخمی تھے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عینی شاہد شیو کمار نے کہا کہ جب ہیلی کاپٹر گرا تو درختوں میں آگ لگ گئی۔ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔ ایک شخص شدید زخمی حالت میں تھا جس نے ہم سے پانی مانگا۔ شیو کمار کے مطابق انہیں نہیں پتہ تھا کہ زخمی کون ہے لیکن بعد میں حکام اسے اپنے ساتھ لے گئے۔ مقامی لوگوں کو میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ جس شخص نے ان سے پانی مانگا تھا وہ دراصل جنرل بپن راوت ہی تھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز جنرل بپن راوت اپنی اہلیہ سمیت 14 افراد کے ہمراہ نئی دلی سے ریاست تامل ناڈو میں ایک لیکچر دینے جا رہے تھے جہاں راستے میں ان کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آگیا۔ حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوئے جب کہ گروپ کیپٹن زخمی حالت میں ملا جس کا علاج جاری ہے۔

وینا ملک کو دوسری شادی کے لیے کس طرح کے مرد کی تلاش ہے ؟ اداکارہ نے خود ہی بتا دیا

امریکہ کے بعد دو اور ملکوں نے بھی چین میں اولمپکس کا بائیکاٹ کردیا

سیالکوٹ واقعے کا فرانزک مکمل ، 140 میں سے کتنے افراد پریانتھا کے قتل میں ملوث نکلے ؟ اہم تفصیلات

FOLLOW US