Sunday May 19, 2024

سیالکوٹ واقعے کا فرانزک مکمل ، 140 میں سے کتنے افراد پریانتھا کے قتل میں ملوث نکلے ؟ اہم تفصیلات

لاہور: سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد کے بعد قتل ہوئے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے کیس کے مرکزی کرداروں کا فرانزک ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیسٹ میں گرفتار 140 ملزمان میں سے 34 کا کردار مرکزی نکلا۔ ملزمان کو تفتیش کے لیے لاہور فرانزک سائنس لیبارٹری میں پیش کیا گیا جہاں ان کا فرانزک ٹیسٹ کیا گیا۔ ملزمان کا ڈی این اے، فنگر پرنٹس اور فوٹوکرومیٹک ٹیسٹ کیا گیا۔ پریانتھا کمارا قتل کیس میں ملوث ملزمان سے تفتیش بھی جاری ہے۔ پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پریانتھا کا ساتھی وحید اسے تیسری منزل پر اس کے دفتر اور پھر چھت پر لے گیا، پریانتھا سے اپنی طرف کا دروازہ لاک کرنے کا کہہ کر وحید نیچے آگیا، بدقسمتی سے چھت کی طرف دروازے کی کنڈی نہیں تھی۔جس کے باعث ملزمان باآسانی چھت پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔پولیس نے سانحہ میں کسی بھی قسم کا کردار ثابت نہ ہونے پر 46 ملزمان کو رہا بھی کردیاہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے اضافہ کردیا

پی ایس ایل کے کئی کھلاڑیوں نے اپنی ٹیمیں تبدیل کرلیں،کون کس ٹیم میں گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

فیصل آباد میں بے لباس کرنے کا معاملہ، کپڑے خود پھاڑے، خواتین نے معافی مانگ لی

بھارتی جنرل بپن روات کے ہیلی کاپٹر گرنے سے متعلق اہم پیشرفت ، فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈ مل گیا

FOLLOW US