Sunday January 19, 2025

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے اضافہ کردیا

اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگا کردیا ہے ،بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ماہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ ہم نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی کی مہنگی کی گئی ہے،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر کے مہینے کیلئے ہو گی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
نیپرا نے نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ بجلی کی فی یو نٹ قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹراک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

پی ایس ایل کے کئی کھلاڑیوں نے اپنی ٹیمیں تبدیل کرلیں،کون کس ٹیم میں گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

دوسری جانب آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے عہدیداران نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکمرانوں کو عام آدمی کی معاشی و مالی مشکلات کا کوئی احساس نہیں، آئی ایم ایف سے قرضے کیلئے آئے روز بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ، تین سالہ حکومتی کارکردگی مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کی شکل میں صر ف سامنے آئی ۔ انہو ں نے کہا کہ منی بجٹ عوام کے ساتھ حکومت کے ایک اور ظلم کے مترادف ہے ، عوام ساڑھے تین سال سے مہنگائی بے روزگاری اور غربت کے ستائے ہوئے ہیں ، ان میں مہنگائی کے مزید تھپیڑے سہنے کی سکت نہیں ہے، حکمرانوں نے ملک کو عملی طور پر آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے جس کی وجہ سے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور روپے کی بے قدری کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، موجودہ تین سالوں میں جتنا استحصال عوام کا ہوا اس کی مثال میں ماضی میں نہیں ملتی۔

فیصل آباد میں بے لباس کرنے کا معاملہ، کپڑے خود پھاڑے، خواتین نے معافی مانگ لی

بھارتی جنرل بپن روات کے ہیلی کاپٹر گرنے سے متعلق اہم پیشرفت ، فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈ مل گیا

FOLLOW US