Wednesday January 22, 2025

ہر پاکستانی کھلاڑی خود کو سچا مسلمان بتاتا ہے، بھارتی میڈیا گرین شرٹس کے مذہبی لگاؤ کا معترف

لاہور : قومی کھلاڑیوں کے مذہبی رجحان کے ناصرف بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن معترف ہیں بلکہ بھارتی میڈیا پر بھی اس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں محمد رضوان کی ڈرنکس بریک کے دوران نماز کی ادائیگی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ محمد رضوان کی دوران میچ نماز مغرب کی ادائیگی پر قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اور سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے قومی کھلاڑیوں کے مذہب سے لگاؤ پر پسندیدگی کا اظہار کیا ۔ قومی کھلاڑیوں کے مذہب سے لگاؤ کے بھارتی میڈیا پر بھی چرچے ہو رہے ہیں اور ایک ٹی وی شو کے میزبان نے باقاعدہ اس پر سیگمنٹ بھی کرڈالا۔ بھارتی ٹی وی کے میزبان نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے وطن اور مذہب کو سب سے آگے رکھا اور یہ کام وہ ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں، چاہے معاملہ پاکستان کا ہو، چاہے کشمیر یا معاملہ اسلام کا ہو، وہ کھل کر اسلام کی بات کرتے ہیں اور وہ اس کی پرواہ بھی نہیں کرتے کہ کون کیا کہے گا۔

طیارہ حادثے کی30 سال بعد روسی ہوا باز زندہ نکلا!پاکستان میں موجودگی کا انکشاف

بھارتی میزبان نے محمد رضوان کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کے دوران جب ڈرنکس بریک ہوا تو پاکستانی بلے باز محمد رضوان میدان پر ہی نماز پڑھنے لگے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے ہر سوال کا جواب اللہ کا نام لیکر ہی شروع کیا۔ اس کے بعد بھارتی ٹی وی پر محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی پریس کانفرنس کے چند کلپس بھی دکھائے گئے۔ بھارتی ٹی وی میزبان نے آخر میں یہ بھی بتایا کہ پاکستان کا ہر کھلاڑی سب سے پہلے یہ بتاتا ہے کہ وہ ایک سچا مسلمان ہے، پھر وہ یہ بتاتا ہے کہ وہ ایک سچا پاکستانی ہے اور اگر ضرورت پڑتی ہے تو پاکستانی کھلاڑی کشمیر کے معاملے پر بھی کھل کر بولتے ہیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کامیٹرک امتحانات میں 100 فیصد نمبرز لینے والے طلبا کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

ایک اور وفاقی وزیر شعیب اختر کی سپورٹ میں کھل کر سامنے آگئے

فوج کے معاملات میں مداخلت; کامل علی آغا نے وزیراعظم عمران خان کو وارننگ دے دی

https://twitter.com/iamusamatoor/status/1452924070165688320?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1452924070165688320%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2021-10-27%2Fnews-2941714.html

FOLLOW US