Friday May 17, 2024

فوج کے معاملات میں مداخلت; کامل علی آغا نے وزیراعظم عمران خان کو وارننگ دے دی

اسلام آباد : فوج کے معاملات میں مداخلت کرنے پر حکومت کے اتحادی کامل علی آغا نے وزیراعظم عمران خان کو وارننگ دے دی۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ اگر افواج پاکستان کی ڈومین میں عمران خان اس طریقے سے دخل اندازی کرتے رہے تو وہ انجام ان کو یاد ہو گا جوبے نظیر بھٹو کا ہوا تھا۔ بے نظیر بھٹو نے اس پروسیجر کا حوالہ دے کر ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق ایک فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ان کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔ کامل علی آغا نے کہا کہ میاں نواز شریف نے بھی یہی پنگا لیا تھا اور اُن کو بھی وہ بھگتنا پڑا تھا۔ یہ سب چیزیں حقائق ہیں۔ حقائق کو چھوڑ کر پروسیجر کے پیچھے جانے کی کوشش میرے نزدیک بہت بڑی حماقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس صرف اور صرف ایک ہی نعرہ تھا کہ افواج پاکستان اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔

محکمہ موسمیات کی بارشیوں کی پیش گوئی شدید سردی والے موسم کیلئے تیار ہو جائیں

اگر یہ تاثر ختم ہوتا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ حکومت کا سب سے بڑا نقصان ہو گا، ان کو ایسا نہیں کرنا چاہئیے۔ میں اس بات کے لیے دعاگو ہوں کہ اللہ کرے کہ یہ سب کچھ نہ ہو اور ایک دوسرے کی ڈومین میں مداخلت نہ ہو کیونکہ ایسا کرنے سے بھاری نقصان اُٹھانا پڑ سکتا ہے۔ جو طریقہ کار چل رہا ہے جو روایت چلی آ رہی ہے اُسی کو لے کر چلنا چاہئیے۔ عمران خان کو کسی کے کہنے پر یہ شو آف پورا کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئیے۔

پی ٹی وی کے پروگرام میں شعیب اختر کے استعفے کے بعد ایکسپرٹ پینل میں موجود غیر ملکی کھلاڑی نے کیا کہا ؟ ڈاکٹر نعمان نیاز کو منہ پر ہی شرمند ہ کردیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانا غیر شرعی قرار دے دیا

FOLLOW US