Thursday May 2, 2024

فوادعالم نے ہمیشہ اپنے بلّے سے ناقدین کے منہ بند کیے: شاہد آفریدی صبر، تحمل مزاجی کا سفر فواد نے خوب طے کیا

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو دوسروں کیلئے بہترین مثال قرار دے دیا۔ جمیکا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ناقابلِ شکست 124 رنز سکور کرنے والے فواد عالم کیلئے شاہد آفریدی نے آئی سی سی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں ٹیگ کرنے کے ساتھ ساتھ 5ویں ٹیسٹ سنچری کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’صبر اور تحمل مزاجی کا سفر فواد عالم نے خوب طے کیا، فواد نے ہمیشہ اپنے بلّے سے ناقدین کے منہ بند کروائے۔ سابق کپتان نے لکھا کہ ’اب اس طویل سفر کے بعد فواد عالم آخر کار پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، فواد عالم دوسرے لوگوں کیلئے بہترین مثال ہیں‘‘۔

کسی نے دوست سے شہادت والی موت کی دعاکاکہاتو کہیں 8ماہ کی حاملہ نے شہادت کارتبہ پالیا

افغانستان کے صوبہ پنجشیر مین جنگ چھڑتے چھڑتے رہ گئی احمد مسعود بات چیت کے حق میں ہیں، پنجشیر والے اشرف غنی سے نفرت کرتے ہیں، امر اللہ صالح صرف ٹوئٹر پر جنگ لڑ رہا ہے

یاد رہے کہ جمیکا ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 کھلاڑی آؤٹ 302 رنز پر ڈکلیئر کردی۔ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے فواد عالم نے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی، وہ 124 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم 75، محمد رضوان 31 اور فہیم اشرف 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیماروچ اور جیڈن سیلز نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیسن ہولڈر کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔ 302 رنز کے جواب میں تیسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے 39 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں، دو وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے لیں جبکہ ایک کھلاڑی کو فہیم اشرف نے آؤٹ کیا۔

طالبان کو صدارتی محل میں پیسوں کے بڑے بڑے ڈھیر مل گئے سابق صدر اشرف غنی نے صدارتی محل کے کونوں میں لاکھوں ڈالر چھپا رکھے تھے۔

وزیر اعظم عمر ان خا ن نے رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا

کورونا کے باعث انتقال کرنے والی ڈاکٹر ماہ نور 8 ماہ کی حاملہ تھیں حاملہ ہونے کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوائی تھی

اداکارہ عروہ ہوکین نے شرم کی ساری حدیں پار کر دی، عروہ نے ساڑھی پہن کرتصاویر بنوائی جو سوشل میڈیا پر وائرل

FOLLOW US