Wednesday May 15, 2024

کورونا کے باعث انتقال کرنے والی ڈاکٹر ماہ نور 8 ماہ کی حاملہ تھیں حاملہ ہونے کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوائی تھی

کراچی : کورونا کے باعث انتقال کرنے والی ڈاکٹر ماہ نور 8 ماہ کی حاملہ تھیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈینٹسٹ فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔ پاکستان آرمی اور ایئرفورس میں ملازمت کرنے والی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نورفرزند کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر ماہ نور کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور فرزند سی ایم ایچ ملیر کینٹ میں زیر علاج تھیں، فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کر رہی تھیں۔ پی ایم اے کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور 8 ماہ کی حاملہ تھیں اور انہوں نے حاملہ ہونے کے سبب کورونا ویکسینیشن نہیں کروائی تھی، حاملہ خواتین کو کرونا میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، حاملہ خواتین اپنے معالج سے مشورہ کرکے ویکسین ضرور لگوائیں۔

اداکارہ عروہ ہوکین نے شرم کی ساری حدیں پار کر دی، عروہ نے ساڑھی پہن کرتصاویر بنوائی جو سوشل میڈیا پر وائرل

پی ایم اے کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کے والد بھی کورونا کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔سوشل میڈیا پر ڈاکٹر ماہ نور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کورونا کے باعث اب تک کئی ڈاکٹرز شہید ہو چکے ہیں۔پاکستان ویک اپ مومنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کرونا کے باعث سی ایم ایچ ملیر میں پیدائش سے قبل آٹھ ماہ کی بیٹی کے ساتھ شہید ہو گئیں۔بقائی میڈیکل کالج سے بی ڈی ایس اور پاکستان ائیر فورس میں لیفٹیننٹ تھیں۔کرونا سے لڑتے ہوئے ڈاکٹرز کی شہادتوں اور حکومت کی طرف سے شعبہ صحت کے ساتھ ظلم و انتقام کا سلسلہ جاری ہے۔

300یونٹ بجلی استعمال کرنے والا خوشحال قرار،سبسڈی واپس لے لی گئی

مریم نوز کی بہو نے کس بھارتی فیشن ڈیزائنر کاتیارکردہ لباس پہنا؟

ٹانڈہ ،بااثر مسلح افراد کی بھرے بازار 2 سگی بہنوں کے ساتھ فحش حرکات، بوس و کنار کے علاوہ انگلی نوچ ڈالی

FOLLOW US