کابل : افغانستان کے صوبہ پنجشیر مین جنگ چھڑتے چھڑتے رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسعود فاونڈیشن کے ایڈوائزر کمال احمد کی جانب سے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اہم انکشاف کیا گیا ہے۔ کمال احمد کے مطابق افغان صوبے پنجشیر میں 48 گھںٹوں کے دوران جنگ شروع ہوتے ہوتے رکی ہے۔ ایڈوائرز مسعود فاونڈیشن کے مطابق پنجشیر میں لوگ اشرف غنی سے نفرت کرتے ہیں جبکہ امر اللہ صالح کی بھی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ امر اللہ صالح صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے۔ احمد کمال کے مطابق افغان طالبان نے گزشتہ ایک ماہ سے پنجشیر کا محاصرہ کر رکھا ہے، احمد مسعود کے پاس بھی 5 سے 6 ہزار بندے موجود ہیں، معاملات طے ہونے کا 50، 50 امکان ہے۔ افغان طالبان بھی اسلام چاہتے ہیں اور ہم بھی اسلام چاہتے ہیں، افغانستان میں امن خراب کرنے کی کوشش کرنے والے بہت سے لوگ ہیں لیکن احمد مسعود اب بھی بات چیت کرنے کے حق میں ہیں۔
کیسے ایک پاکستانی نے بل گیٹس سے 100 ملین ڈالر ہتھیائے، مبینہ فراڈ کی حیرت انگیز داستان سامنے آگئی
مسعود فاونڈیشن کے ایڈوائزر کا مزید کہنا ہے کہ کوئی بھی پنجشیر میں بندوق کے زور پر داخل نہیں ہو سکتا، یہ ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں طالبان کو مشکل ہو گی۔ طالبان نے پنجشیر کے کچھ علاقوں پر قبضہ کیا تھا تاہم وہ علاقے اب واپس لیے جا چکے۔ احمد مسعود جنگ نہیں چاہتے جبکہ قطر اور پاکستان بھی افغان طالبان کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب افغان طالبان نے غیر ملکی افواج کو 31 اگست تک ہر صورت افغانستان سے نکل جانے کی وارننگ دی ہے۔
مدرسے میں بچی سے زیادتی کا کیس، راولپنڈی پولیس نے مفتی شاہ نواز احمد کو گرفتار کر لیا
ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مغربی افواج کے انخلاء کیلئے31 اگست ڈیڈلائن نہیں بلکہ ان کیلئے ریڈلائن ہے، قیام میں توسیع کا مطلب قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا، امریکی فوج کے انخلاء تک حکومت کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ سہیل شاہین نے کہا کہ توسیع کی صورت میں بداعتمادی کی فضا پیدا ہوگی اور اس ردعمل سامنے آسکتا ہے۔ کابل ایئرپورٹ پر موجود افغان باشندے اصل میں طالبان کے خوف سے نہیں بلکہ بہتر زندگی کیلئے افغانستان سے فرار کی کوشش میں ہیں۔ ترجمان افغان طالبان نے مزید کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا مکمل ہونے تک حکومت اور کابینہ کا اعلان نہیں کریں گے۔
ملک چھوڑنے کیلئے قطار میں کھڑے افغان آرمی چیف کی تصویر سامنے آگئی