Saturday September 21, 2024

طالبان کو صدارتی محل میں پیسوں کے بڑے بڑے ڈھیر مل گئے سابق صدر اشرف غنی نے صدارتی محل کے کونوں میں لاکھوں ڈالر چھپا رکھے تھے۔

کابل : افغان طالبان کا کہنا ہے کہ اشرف غنی نے صدارتی محل کے کونوں میں لاکھوں ڈالر چھپا رکھے تھے۔تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے رہنما شہاب الدین نے دعویٰ کیا کہ سابق صدر اشرف غنی نے صدارتی محل کے مختلف کونوں میں لاکھوں ڈالر چھپائے تھے اور طالبان کو صدارتی محل میں پیسوں کے بڑے بڑے ڈھیر ملے ہیں۔ یہاں یہ واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخل ہونے کے بعد اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے۔روس نے دعویٰ کیا تھاکہ اشرف غنی افغانستان سے فرار ہوتے ہوئے اپنے ساتھ پیسوں سے بھری 4 گاڑیاں اور ایک ہیلی کاپٹر بھی لے گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق سابق افغان صد ر کو کچھ پیسے چھوڑ کر بھی جانا پڑا کیونکہ ان کے پاس مزید پیسے رکھنے کی گنجائش موجود نہیں تھی۔

وزیر اعظم عمر ان خا ن نے رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا

کورونا کے باعث انتقال کرنے والی ڈاکٹر ماہ نور 8 ماہ کی حاملہ تھیں حاملہ ہونے کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوائی تھی

تاہم اب برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے صحافی کاوون خاموش کے مطابق تاجکستان میں افغان سفیر ظاہر اغبار نے اشرف غنی کے پاس موجود رقم کا بتادیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغان سفیر نے کہا کہ کابل سے فرار ہوتے وقت اشرف غنی بیگوں میں 169 ملین (16 کروڑ) ڈالرز بھر کر لے گئے ہیں‘۔ خیال رہے کہ اشرف غنی 15 اگست کو فیملی اور قریبی ساتھیوں کے ہمراہ ملک سے فرار ہوگئے تھے اور اب اس حوالے سے متحدہ عرب امارات نے تصدیق کی ہے کہ اشرف غنی امارات میں موجود ہیں۔
وزارت خارجہ یواے ای نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی یواے ای میں موجود ہیں، وزارت خارجہ یواے ای نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشرف غنی کو وطن آنے کی اجازت دی، اشرف غنی اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ اپنے ولاز میں رہائش پذیر ہیں۔ افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ سابق افغان صدر اشرف غنی لوٹی ہوئی دولت کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں۔
مزید برآں افغان میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تاجکستان میں افغان سفارتخانے نے انٹرپول کے ذریعے سابق افغان صدر اشرف غنی، حمد اللّٰہ محب اور فضل محمود فضلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تاجکستان میں افغان سفارت خانے نے انٹر پول سے مطالبہ کیا کہ وہ اشرف غنی، حمد اللّٰہ محب اور فضل محمود فضلی کو افغانستان کا قومی خزانہ چرانے کے الزام میں گرفتار کرے۔

اداکارہ عروہ ہوکین نے شرم کی ساری حدیں پار کر دی، عروہ نے ساڑھی پہن کرتصاویر بنوائی جو سوشل میڈیا پر وائرل

FOLLOW US