جمیکاٹیسٹ میں شاندارسنچری اسکورکرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم کاکہناہے کہ والدہ نے میچ سے پہلے کہاتھاآج تم سنچری بنائو گے ۔اللہ جب دیتاہے توچھپڑ پھاڑ کردیتاہے۔انہوں نے کہاکہ آج کی سنچری اپنے والدین کے نام کرتاہوں میچ سے پہلے والدہ سے فون پربات ہوئی تھی ۔والدہ کی بھی خواہش تھی کہ ویسٹ انڈیز میں سنچری سکورکروں ماں کی دعا ساتھ ہو توہرمشکل آسان ہوجاتی ہے ۔فواد عالم نے کہاکہ ہمیشہ اپنے والد سے متاثرہواہوں زندگی میں اونچ نیچ چلتی رہتی ہے مگر میرے والد نے ہمیشہ حوصلہ بڑھایا خوش قسمت ہوں کہ مشکل وقت میں میرے اہل خانہ نے ہمیشہ مجھے حوصلہ دیا والد ہمیشہ کہتے تھے کہ لگے رہوتمہاراوقت ضرور آئے گا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میں سنچری بنانے پرفواد عالم کاکہناہے کہ جمیکاکی وکٹ آسان تھی نہ موسم ،میچ کے پہلے روز گرمی اورحبس بہت زیاد ہ تھا،ٹیست کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز کوکم سے کم رنز پرآئوٹ کردیاتومیچ جیتنے کی پوزیشن میں ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پراللہ کاشکراداکرتاہوں ۔اللہ جب دیتاہے چھپڑ پھاڑ کردیتاہے۔
ریمبوکاٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے کیاتعلق؟ کہانی میں نیاموڑ آگیا
رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی ہے۔فیاض الحسن چوہان
لاہور کے پارک میں ایک اور لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
واقعہ سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار خاتون کے گھر کے ڈرائنگ روم میں سکیورٹی دینے لگے