Monday January 20, 2025

پاکستان کے سید عماد علی نے ورلڈ یوتھ سکریبل کپ جیت لیا 15 سالہ سید عماد علی نے 9 گیمز جیت کر 329 کے سپریڈ سکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا

لاہور : پاکستان کے سید عماد علی کراچی میں ہونیوالے ورلڈ انگلش سکریبل پلیئرز ایسوسی ایشن (ویسپا) کے یوتھ کپ کا فائنل جیت لیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے یوتھ کپ جسے پہلے عالمی یوتھ سکریبل چیمپئن شپ کہا جاتا تھا، کے مقابلے آن لائن منعقد ہوئے،پاکستان نے مسلسل دوسری بار ورچوئل چیمپئن شپ کی میزبانی کی۔ 2 روزہ فائنل میں ٹاپ10 کھلاڑیوں نے 13 گیمز کھیلے جن میں 15 سالہ سید عماد علی نے 9 گیمز جیت کر 329 کے سپریڈ سکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بھارت کے مادھو گوپال نے بھی 9 گیمز جیتے لیکن دوسرے نمبر پر رہے، تھائی لینڈ کے نپت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنلز کھیلنے والے پاکستان کے دوسرے کھلاڑی حشام ہادی خان 7 گیمز میں کامیابی حاصل کرکے چوتھے نمبر پر رہے۔

ملک بھر میں زیادتی اور ہراسگی کے بڑھتے ہوئے واقعات ، علماء و مشائخ نےمجرموں کو سرعام سزائیں دینے کا مطالبہ کردیا

’بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنا بند کرے ‘ سابق افغان وزیر اعظم کا بڑا بیان سامنے آگیا

سید عماد علی اس سے قبل 2018ء میں متحدہ عرب امارات میں ہونیوالا ویسپا یوتھ سکریبل کپ بھی جیت چکے ہیں، وہ 2 بار ویسپا یوتھ کپ جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ۔ عماد علی مجموعی طور پر جونئیر لیول پر پاکستان کیلئے 3 عالمی اعزازات جیت چکے ہیں جن میں 2 ویسپا ورلڈ یوتھ کپ اور 2019ء کی ورلڈ جونئیر سکریبل چیمپئن شپ شامل ہیں۔ فائنلز کے اختتام پر بھارت کو سپرٹ آف سکریبل کا ایوارڈ دیا گیا، ٹورنامنٹ کی بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ سری لنکا کی سندلی ویتھا ناگے کے نام رہا، ملائیشیا کے ڈریسڈن لم کم عمر ترین کھلاڑی قرارپائے۔
ایونٹ میں 14 ممالک کے 72 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا ۔ پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے،تقریب کے اختتام پر ندیم عمر اور سپانسرز کے نمائندوں نے انعامات تقسیم کیے ۔ ندیم عمر نے ورلڈ یوتھ چیمپیئن سید عماد علی کیلئے ایک لاکھ روپے جبکہ پاکستانی ٹیم کیلئے بھی نقد انعام کا اعلان کیا۔

ریمبوکاٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے کیاتعلق؟ کہانی میں نیاموڑ آگیا

رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی ہے۔فیاض الحسن چوہان

میں ٹک ٹاک کے حق میں نہیں ہوں، اس کی وجہ سے ایسی خواتین باہر آگئیں جو گھروں میں بیٹھی تھیں، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی پرانی ویڈیو سامنے آگَئی

لاہور کے پارک میں ایک اور لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

گریٹراقبال پارک واقعے کے بعد ایک اور لڑکی سے مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو آگئی یوم آزادی پر ہُلڑباز نوجوان چنگچی رکشے میں بیٹھی لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہوگی

واقعہ سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار خاتون کے گھر کے ڈرائنگ روم میں سکیورٹی دینے لگے

FOLLOW US