بیجنگ: معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کا غیر اخلاقی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ؒٹک ٹک انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ غیر اخلاقی ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے میں پاکستانیوں کا چوتھا نمبر ہے۔ بلاک کی گئی 88 فیصد ویڈیوز کو صارفین کے دیکھنے سے قبل ہٹایا گیا۔انتظامیہ کے مطابق 93 فیصد ویڈیوز کو اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر جب کہ 95 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی شکایات پر ہٹایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سال 2021 کی تیسری سہ ماہی میں 60 لاکھ 19 ہزار سے زائد ویڈیوز بلاک کی گئیں۔ٹک ٹاک انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 9 کروڑ 14 لاکھ سے زائد ویڈیوز بلاک کی گئیں۔
شاید میں زندہ نہ رہوں، لیکن ایک دن باحجاب لڑکی بھارت کی وزیراعظم بنے گی، اسدالدین اویسی
وزیراعظم عمران خان 24 فروری کو روس کا تاریخی دورہ کریں گے
خود کو عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ بتانیوالی خاتون کے پی ٹی آئی رہنما سے متعلق دعوے