Sunday January 19, 2025

خود کو عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ بتانیوالی خاتون کے پی ٹی آئی رہنما سے متعلق دعوے

خود کو عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ بتانے والی ہانیہ خان نے پی ٹی آئی رہنما سے متعلق کچھ دعوے کیے ہیں۔ ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل ہانیہ خان کا کہنا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری جب کہ سیدہ دانیہ شاہ چوتھی اہلیہ ہیں، تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب ہانیہ نے اپنا تعارف عامر لیاقت کی اہلیہ کے حوالے سے کروایا ہو۔ اس سے قبل گزشتہ سال اپریل میں ہانیہ خان پہلی مرتبہ منظرِ عام پر آئی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے ان سے تیسری شادی کررکھی ہے اور وہ طوبیٰ کو طلاق دے چکے ہیں جس پر عامر لیاقت نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا کہتے ہوئے تمام الزامات مسترد کردیے تھے۔

شاہد آفریدی کے PSL سے دستبردار ہونے پر شاہین شاہ آفریدی کا پیغام بھی آگیا

حال ہی میں عامر لیاقت کی تیسری شادی کے بعد ایک مرتبہ پھر ہانیہ خان نے ان کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہانیہ خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور دوران گفتگو دعویٰ کیا کہ یہ عامر لیاقت کی چوتھی شادی ہے، وہ ہمیشہ سے ہی کم عمر اور ایسی نوجوان لڑکیوں کی تلاش میں رہے ہیں، جن کا تعلق متوسط گھرانے سے ہو۔ ہانیہ نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت لڑکیوں کو خواب دکھا کر ان کا کیرئیر بنانے کے وعدے کرکے ان سے شادیاں کرتے ہیں، طوبیٰ انور کو پہلے کوئی نہیں جانتا تھا، عامر لیاقت کی وجہ سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا۔ ہانیہ خان نے شو کے دوران اعتراف کیا کہ انہیں معلوم تھا کہ عامر لیاقت کا رویہ دوسری خواتین سے اچھا نہیں ہے پھر بھی میں نے ان سے شادی کی۔

پٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر تک اضافے کی تیاریاں،حتمی فیصلہ کب تک ہونا ہے

شاہین آفریدی کیلئے ‘ویلنٹائن ڈے’ پر تحفہ، کرکٹر نے ویڈیو شیئر کردی

FOLLOW US