Monday January 20, 2025

بگ باس 15 کا ٹائٹل تیجسوی پرکاش نے جیت لیا

معروف بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 15 کا ٹائٹل بھارت کی ٹی وی اسٹار تیجسوی پرکاش نے جیت لیا۔ 4 ماہ بعد بگ باس 15 کا سیزن اپنے اختتام پذیر ہوا جس میں تیجسوی پرکاش سب سے مضبوط امیدوار قرار پائیں جب کہ پراتک سہجپال اور کرن کندرا دوسرے اور تیسرے رنر اپ قرار دیے گئے۔ بگ باس 15 کے فائنل میں تیجسوی پرکاش، کرن کندرا، پراتک سہجپال، شمیتا شیٹی اور نشانت بھت سمیت 5کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جنہیں فائنل میں ایک سوٹ کیس پیش کیا گیا جس کی قیمت 10 لاکھ روپے تھی۔ اس دوران فائنلسٹ کی دوڑ میں شامل نشانت بھت نقد رقم لے کر شو سے باہر ہو گئے۔

منی بجٹ میں موبائل فونز کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں ، 35 ہزار والا موبائل اب کتنے کا ملے گا ؟ جانئے

ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تو اس دوڑ میں ماڈل پراتیک سہجپال اور تیجسوی پرکاش باقی رہے جس کے بعد تیجسوی پرکاش نے سہجپال کو شکست دے کر بگ باس 15 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ بگ باس سیزن 15 کے فائنل میں بگ باس کے سابقہ فاتحین گوتم گلاٹی، روبینہ دلائک، شویتا تیواری، اروشی ڈھولکیا اور گوہر خان نے پرفارم کیا۔

نبیل گبول نے ریحام کو شادی کیلئے کب پروپوز کیا؟

شیخ رشید کو ’اللہ اللہ‘ کرنا چاہیے، جب گھر بسائیں گے مجھے خوشی ہوگی: ریما خان

‘سلمان خان انڈے سے باہر آنا چاہتا ہے، اس جیسے 100 سلمان گلی میں کھڑے کر دوں’

FOLLOW US