Sunday January 19, 2025

اعظم خان کو جب لوگوں نے پرچی پرچی کہہ کر چھیڑا تو ان کی والدہ نے کیا کام کیا، اعظم خان کی کامیابی کا اصل راز پتہ چل گیا

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کی اہلیہ اور اسلام آباد یونا ئیٹڈ کے بلے باز اعظم خان کی والدہ نے کہا ہے کہ اعظم جب پی ایس ایل میں جارہا تھا تو لوگوں نے پرچی پرچی کی آوازیں لگائی تھیں، اس دن میں نے اللہ کے آگے ہاتھ اٹھائے تھے کہ اعظم ثابت کرکے دکھائے اور اللہ نے واقعی سن لی، میں نے اعظم سے کہا کہ آپ پرچی پرچی کا جواب باڈی سے نہیں اپنے بلے سے دو اور اعظم جب واپس آیا تو مداحوں نے کھڑے ہوکر اس کے لیے تالیاں بجائیں اس وقت مجھے بہت فخر محسوس ہوا، میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ بیٹا اب اپنے بلے سے لوگوں کے منہ بند کردیتا ہے۔معین خان کی اہلیہ نے بتایا کہ اعظم جب ڈھائی سال کا تھا تب سے کرکٹ کھیل رہا ہے، بیٹنگ کے ساتھ ساتھ اعظم کو کیپنگ کا بھی شوق ہے لیکن توجہ زیادہ تر بیٹنگ پر ہوتی ہے تاہم کرکٹ کے حوالے سے میں اور معین اعظم کو کتنا بھی سمجھائے لیکن وہ اپنی مرضی کرتا ہے اور اپنی مرضی سے کھیلتا ہے۔

خاتون ٹک ٹاکر دست درازی کیس، ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کی ضمانت منظور

شاداب خان نے تاریخ رقم کردی، پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے بولر بن گئے،کونسااعزازحاصل کرلیا،جانیں

کیا شاہد آفریدی آج اپنا آخری کرکٹ میچ کھیل رہے ہیں؟

پی ایس ایل 7: دوران میچ خاتون کی ویڈیو وائرل کیوں ہوگئی؟

FOLLOW US