Sunday January 19, 2025

کیا شاہد آفریدی آج اپنا آخری کرکٹ میچ کھیل رہے ہیں؟

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہد آفریدی آج ممکنہ طور پر بطور پروفیشنل کرکٹر اپنے کریئر کا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔ شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیل رہے ہیں۔ وہ ساتویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر آج اپنا آخری پروفیشنل کرکٹ میچ کھیل رہے ہیں۔آفریدی کی مکمل ریٹائرمنٹ کے حوالے سے یہ دعویٰ صحافی فیضان لاکھانی نے کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ شاہد آفریدی نے بے شمار کرکٹ میچز، سرخ بال سے سفید گیند تک، سفید وردی سے رنگین کِٹ تک، درجنوں تفریح سے بھرپور اننگز کھیلیں۔ آج وہ ممکنہ طور پر اپنی پروفیشنل کرکٹ کا آخری میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیل رہے ہیں۔

شہزاد اکبر کیلئے سب اچھا کی رپورٹ دینے والوں کی چھٹی ہونی چاہیے یہ اچھے قانون دان نہیں تھے یا پھر ان کی ٹیم اچھی نہیں تھی، زلفی بخاری

3 ماہ سے بستر پر تھیں، ایکسرے سے معلوم ہوا کہ انہیں زہر دیا جارہا ہے ۔۔ لتا منگیشر کو کب سے زہر دیا جا رہا تھا؟ چونکا دینے والا انکشاف

پنجاب، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں 60 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباء کو اسکالرشپ دینے کا اعلان

FOLLOW US