Sunday January 19, 2025

پی ایس ایل 7: دوران میچ خاتون کی ویڈیو وائرل کیوں ہوگئی؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی آمد نے بھی ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا میچ جاری تھا اس دوران ایک خاتون مداح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کو پی ایس ایل کی جانب سے شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا گیا کہ ’جب ٹیچر آپ کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لے تو یہ ردعمل ہوتا ہے۔‘ بعدازاں پی ایس ایل کے پیج سے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کردی گئی۔

“سارے اعضا بھی عطیہ کرنے پڑے تو کردوں گی” بیوی نے جگر کا ٹکڑا دے کر شوہر کی جان بچالی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین اسٹینڈ میں موجود ہیں ایک خاتون تو انہماک کے ساتھ میچ دیکھ رہی ہے لیکن دوسری خاتون کسی کام میں مصروف عمل ہے۔ جیسے ہی کیمرہ اس کی جانب آتا ہے تو دوسری خاتون اس کو کہنی مار کر آگاہ کرتی ہے، کام میں مگن خاتون سب چھوڑ چھاڑ کر ادھر ادھر دیکھنے لگ جاتی ہے اور مسکرا دیتی ہے۔ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

روس یوکرین پر حملےکیلئے 70 فیصد تیاری مکمل کرچکا، امریکی حکام کا دعویٰ

بابراعظم کو بھی محمد رضوان کی طرح کھیلنا چاہیے: شعیب اختر

FOLLOW US