Sunday January 19, 2025

خاتون ٹک ٹاکر دست درازی کیس، ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے مینارِ پاکستان میں دست درازی کا نشانہ بننے والی خاتون کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار اس کے ساتھی عامر سہیل عرف ریمبو کی ضمانت منظور کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمبو کو رہائی کیلئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ریمبو کو تھانا لاری اڈا پولیس نے گریٹر اقبال پارک واقعے میں متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، پولیس نے تفتیش مکمل کر کے ریمبو کو جیل بھجوا دیاتھا۔ عدالت میں ریمبو کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ریمبو پر بلیک میلنگ کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے، ریمبو نےتو خاتون کو ہجوم سے بچایا تھا، کیس کے حتمی فیصلے تک اسے جیل میں قید نہیں رکھا جا سکتا۔

شاداب خان نے تاریخ رقم کردی، پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے بولر بن گئے،کونسااعزازحاصل کرلیا،جانیں

کیا شاہد آفریدی آج اپنا آخری کرکٹ میچ کھیل رہے ہیں؟

ماسک سے پریشان لوگوں کی ہوگئی مشکل آسان!

FOLLOW US