Saturday November 23, 2024

ٹرانسپورٹرز نے مال بردار گاڑیاں نہ چھوڑنے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا حکومت دھرنے کوروکنے کیلئے اپنے وسائل استعمال کرے

اسلام آباد : حکومت دھرنے کوروکنے کیلئے اپنے وسائل استعمال کرے ہماری گاڑیاں کیوں پکڑی جا رہی ہیں،ٹرانسپورٹرز نے مال بردار گاڑیاں نہ چھوڑنے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈزر ٹرانسپورٹرز نے مال بردار گاڑیاں نہ چھوڑنے پر کراچی سےخیبر تک پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔دھرنا روکنے کے نام پر مال بردار گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے معاملے پر گڈزٹر انسپورٹرز نے گاڑیاں چھوڑنے کیلئے حکومت کو 48 گھنٹوں کی ڈیڈلائن دے دی۔

اس بار عمران خان نے کال دی تو آزادی مارچ میں خیبرپختونخوا فورس کواستعمال کریں گے:محمود خان

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی دھرنے کوروکنے کے لیِے اپنے وسائل استعمال کرے ہماری گاڑیاں کیوں پکڑی جا رہی ہیں ہماری گاڑیوں میں کیمکل اور جان بچانے والی ادویات بھی ہوتا ہے اگر آگ لگ گئی تو کون زمہ دار ہو گا ایک مال بردارگاڑی کی قیمت ڈیرھ کروڑہے اوراس میں کروڑوں روپے کا سامان ہوتا ہے۔ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق ملک بھر میں 6 ہزار گاڑیوں اور کنٹینرز کو پکڑا گیا ہے ڈیزل کی قیمتوں پر پریشان تھے کہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہو گئی کنٹینرز پکڑنے سے یومیہ فی کنٹینر 15 سے 16ہزار کا ڈیمریج پڑ رہا ہےچیف جسٹس پاکستان صورتحال پر سوموٹو نوٹس لیں۔

‘ سامراج کے اشارے پر اسرائیل سے دوستی بڑھائی جا رہی ہے، شیخ رشید کا الزام

تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

FOLLOW US