Sunday January 19, 2025

تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شام یا رات میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔خطہ پوٹھوہار میں شام یا رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور، ملتان ، ساہیوال،فیصل آباد، بہاولپور، بھکر، لیہ، رحیم یار خان اورڈ ی جی خان میں گرد آلود ہوائیں

کیا تحریک انصاف اسمبلی میں واپس جا رہی ہے؟ اسد عمر نے کور کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کردیا

جھکڑ جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔شام یا رات کے اوقات میں دیر، چترال، سوات ،کوہستان،ما نسہرہ ، ایبٹ آباد، کوہاٹ،کرم اور پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

شیخ رشید اور عمران خان کے تعلقات بھی کشیدہ ، پی ٹی آئی نےاین اے60اور62سےاپنے امیدوار کھڑے کرنے پر غور شروع کر دیا، تعلقات میں دراڑ پڑنے کی وجہ بھی سامنےآگئی

FOLLOW US