Sunday January 19, 2025

‘ سامراج کے اشارے پر اسرائیل سے دوستی بڑھائی جا رہی ہے، شیخ رشید کا الزام

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دلانے کیلئے سپریم کورٹ جا نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کروڑ اوورسیز کو سیاست اور ووٹ سے دور رکھنا قومی بددیانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوشہباز شریف چار سال میں اپنے بھائی کو واپس نہ لا سکا وہ قوم کو کیا دے گا؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سامراج کے اشارے پر اسرائیل سے دوستی بڑھائی جا رہی ہے، بھارت سے تجارت شروع ہونے والی ہے جب کہ ایران اور چین سے فاصلے پیدا ہونے والے ہیں۔

تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

شیخ رشید نے کہا کہ ایک نے بیٹے کووزیراعلیٰ بنایا، دوسرے نے وزیرخارجہ اور تیسرے نے وزیرمواصلات، یہ تھا تین سیاسی چوہوں کا آپس میں اتحاد جب کہ غریب لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بے روزگاری سے مررہا ہے، قوم کو گولی ،لاٹھی اور آنسو گیس سے دبانے کیلئے رانا ثنااللہ کو کرائے پر رکھ لیا ہے۔انہوں ںے کہا کہ اب ان کا مسئلہ8 سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہے، ان کا مسئلہ اپنے کیس نیب، ایف آئی اے اور اے این ایف سے ختم کروانا ہے، ایک ووٹ کی اکثریت پر قائم حکومت کسی وقت دھڑم سے گر جائے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ ابھی پٹرول اور بجلی میں اضافے کی پہلی قسط آئی ہے، 5 سے 25 جون تک دوسری قسط بھی آجائے گی، لوگ خود سڑکوں پر آئیں گے اور غلامی کی زنجیریں توڑیں گے، حکومت کا جانا ناگزیر ہے۔ان کا کہنا تھا ایک ووٹ کی اکثریتی حکومت 22کروڑ عوام کی ترجمانی نہیں کرسکتی، عنقریب وہ وقت آئے گا جب صدر ان سے اعتماد کے ووٹ کیلئے کہیں گے۔

کیا تحریک انصاف اسمبلی میں واپس جا رہی ہے؟ اسد عمر نے کور کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کردیا

شیخ رشید اور عمران خان کے تعلقات بھی کشیدہ ، پی ٹی آئی نےاین اے60اور62سےاپنے امیدوار کھڑے کرنے پر غور شروع کر دیا، تعلقات میں دراڑ پڑنے کی وجہ بھی سامنےآگئی

FOLLOW US