Sunday January 19, 2025

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو بطور سینیٹر ڈی نوٹیفائی کردیا سینیٹ میں فیصل واوڈا کی جنرل نشست خالی قرار دے دی گئی

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واوڈا کو بطور سینیٹر ڈی نوٹیفائی کردیا ہے، سینیٹ میں فیصل واوڈا کی نشست خالی قرار دے دی گئی ،10مارچ 2021 کو فیصل واوڈا کا سینیٹر کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واوڈا کو بطور سینیٹر ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے ساتھ ہی سینیٹ میں فیصل واوڈا کی سندھ سے جنرل نشست کو بھی خالی قرار دے دیا گیا ہے ،یاد رہے الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، جس کے تحت الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا ہے،

پاکستانی کھلاڑیوں نے کون سی مہنگی گاڑیاں خرید رکھی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

فیصل واوڈا نااہلی کیس الیکشن کمیشن میں دو سال سے زائد عرصہ سے زیر سماعت تھا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ فیصل واوڈ ا پر دوہری شہریت رکھنے کا الزام ہے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی کے وقت اپنی غیرملکی شہریت ظاہر نہیں کی تھی فیصل واوڈا نے الزامات تسلیم نہیں کئے تھے تاہم انہوں نے الیکشن کمیشن میں کیس کیخلاف ہائیکورٹ سے رجو ع کیا تھا ہائی کورٹ نے ان کی درخواست مسترد کر دی تھی کہ کیس کی سماعت کا اصل فورم الیکشن کمیشن ہے۔وفاقی وزیر کی دوہری شہریت کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر مندوخٰل ، میاں آصف محمود اور میاں فیصل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جنوری 2020 میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فیصل واوڈا نے 2018 کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اپنی امریکہ کی شہریت چھپائی تھی لہذا اس کو نااہل کیا جائے، الیکشن کمیشن میں 2 سال تک کیس کی سماعت جاری رہنے کے بعد الیکشن کمیشن نے دسمبر 2022 میں نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنا دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کو غلط بیان حلفی جمع کروایا۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا سے تمام مراعات واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا مقصد کن دو لوگوں کو ملک سے فرار کروانا ہے؟فواد چودھری کا بڑا دعویٰ

بھارت میں انتہاء پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانیوالی مسکان خان کے بارے میں وہ باتیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں

ملتان سلطانز ٹیم کا اصل مالک کون ہے؟ جہانگیر ترین یا علی ترین نہیں بلکہ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

FOLLOW US