پشاور : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا مقصد شہباز شریف اور مریم نواز کو فرار کرانےکا راستہ ہموار کرنا ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ سارےچورپاکستان سےبھاگناچاہتےہیں،دیکھتےہیں شریف فیملی کا اقتدارختم ہونےکےبعدکون سامنےآتاہے، یہ بھی دیکھتے ہیں کہ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کولیڈنہ کرپائےتوکون سامنےآتاہے، پی ٹی آئی میں آنے والوں کی لائنیں لگ جائیں گی لیکن جوعمران خان کوچھوڑکرجائےگااس کی سیاست صفرہوجائےگی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیصل واوڈاکیس میں ان کےپاس قانونی راستہ موجودہے، امید ہے فیصل واوڈاکواعلیٰ عدالتوں سےانصاف مل جائےگا، وزیر اعظم تمام اداروں کوساتھ لیکرچل رہےہیں، پاکستان نےبہترحکمت عملی سےکوروناکامقابلہ کیا۔