Friday May 17, 2024

ملتان سلطانز ٹیم کا اصل مالک کون ہے؟ جہانگیر ترین یا علی ترین نہیں بلکہ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

لاہور : پاکستان سپر لیگ کا سیز7 کا دوسر ا مرحلہ کل سے لاہور میں شروع ہونے جارہاہے جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ، اس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز فی الحال ناقابل شکست ہے اور کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاہم آپ کو جان کر بہت حیرت ہو گی کہ ملتان سلطانز کے اصل مالک جہانگیر ترین یا ان کے بیٹے علی ترین نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک کا نام بتادیا۔ ٹویٹر پر ایک صارف نے علی ترین سے ملتان سلطان کے اصل مالک کا نام دریافت کرنے کی کوشش کی جس پر جہانگیر ترین کے صاحبزادے نے پہلی مرتبہ مالک کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ وہ میرے چچا عالمگیر ترین ‘‘ ہیں۔

ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کس کی وجہ سے کیا اور شعیب ملک کا کیا رد عمل تھا؟ ثانیہ مرزا نے پہلی مرتبہ راز سے پردہ اٹھا دیا

جس پر ایک صارف نے کراچی کنگز کی مسلسل شکست پر افسردہ ہوکر علی ترین سے مزید سوال کیا کہ کیا آپ کے کوئی دوسرے چاچا ہیں جو کراچی کنگز کو لے سکیں ؟علی ترین نے اس سوال کا جواب دینے کے بجائے ہنستا ہوا ایموجی شیئر کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل عالمگیر ترین اور علی ترین مشترکہ طور پر ٹیم ملتان سلطان کے مالک تھے۔دوسری جانب پی ایس ایل 7 میں مسلسل پانچ فتوحات اپنے نام کرنے والی ملتان سلطانز 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

ہم چوری کی گئی اور لوٹی ہوئی دولت واپس لانے میں ناکام رہے ، شیخ رشید نے اعتراف کرلیا

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ، پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ، ریز روکھلاڑی بھی شامل

کیا فیصل واوڈا کی نا اہلی تاحیات برقرار رہے گی؟ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا تہلکہ خیز بیان آگیا

FOLLOW US