لاہور: کرکٹرز پاکستان میں سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس ہوتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کون سے پاکستانی کرکٹر کے پاس کون سی گاڑی ہے؟ ویب سائٹ سیاست ڈاٹ پی کے نے اس حوالے سے ایک فہرست ترتیب دی ہے جس میں کرکٹرز کے پاس موجود گاڑیوں اور ان کی مالیت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اس فہرست کی تفصیل درج ذیل ہے:۔
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا مقصد کن دو لوگوں کو ملک سے فرار کروانا ہے؟فواد چودھری کا بڑا دعویٰ
آصف علی
حالیہ ٹی 20ورلڈ کپ میں چھکوں کی بھرمار کرکے مداحوں کے دل جیتنے والے بلے باز آصف علی کے پاس ہنڈا سوک اورئیل ہے جس کی مالیت 42لاکھ 59ہزار روپے ہے۔
شعیب ملک
پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کے پاس ٹویوٹا سپرا گاڑی ہے، جس کی قیمت مبینہ طور پر 90لاکھ روپے ہے۔ یہ گاڑی جب شعیب ملک نے خریدی تھی تو کچھ ہی عرصے بعد اس کا بہت خوفناک ایکسیڈنٹ بھی ہوا تھا۔
حسن علی
حسن علی کے پاس ’کیا سپورٹیج‘ (Kia Sportage)ہے۔ یہ گاڑی چونکہ کئی ماڈلز میں دستیاب ہے اور ان ماڈلز کی قیمتیں بھی مختلف ہیں، چنانچہ یہ معلوم نہیں ہے کہ حسن علی کے پاس کون سا ماڈل ہے۔ بہرحال ان ماڈلز کی قیمتیں 52لاکھ 76ہزار روپے سے 57لاکھ 88ہزار روپے تک ہیں۔
شاداب خان
شاداب خان کے پاس ہنڈا سوک ری برتھ ہے جس کی قیمت25سے 30لاکھ روپے ہے۔
محمد رضوان
محمد رضوان کے پاس ہنڈا سوک آر ایس ٹربو ہے جس کی قیمت 50لاکھ 49ہزار روپے ہے۔
محمد حفیظ
حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے محمد حفیظ کے پاس ’وی 8‘ لینڈ کروزر ہے۔
شاہین شاہ آفریدی
شاہین شاہ آفریدی کے پاس ایک سے زائد گاڑیاں ہیں۔ ان کے پاس ایک ٹویوٹا فارچونر اور ایک اوڈی اے 8ہائبرڈ ہے۔ ٹویوٹا فارچونر کی قیمت لگ بھگ 1کروڑ جبکہ اوڈی اے 8کی قیمت 7سے 8کروڑ روپے ہے۔
بابر اعظم
کپتان بابر اعظم کے پاس اوڈی اے 5ہے جس کی قیمت 1کروڑ 40لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔