Monday January 20, 2025

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار کھلاڑی رکی پونٹنگ نے بابراعظم کے مستقبل سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

سڈنی : دنیا کرکٹ کے سٹار اور آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ بھی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بیٹنگ کے مداح ہو گئے ہیں اور ان کے مستقبل سے متعلق اہم پیشگوئی کر بھی کر ڈالی ہے ۔ کرک انفو نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں رکی پونٹنگ کی جانب سے بابراعظم کیلئے کہے جانے والے الفاظ درج تھے ، رکی پونٹنگ کا کہناتھا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ بابراعظم کیلئے ترقی کی کوئی حد نہیں ہے ، یہ صرف وقت کی بات ہے ، میں پہلے بھی سمجھتا تھا کہ بابراٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بیٹسمین بنے گا یا پھر وہ یقینی طور پر اس پوزیشن کو چیلنج کر ے گا ۔ خیال رہے کہ بابر اعظم اس وقت ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں نمبر ون پر ہیں جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں ان کا نمبر نواں ہے اور ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 750 ہے۔

لاہور قلندرز نے ہاری بازی جیت لی، یونائیٹڈ کو شکست

پی ایس ایل 7 اعظم خان نے معافی مانگ کر سب کے دل جیت لیے۔

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1489652474306654211?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1489652474306654211%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F05-Feb-2022%2F1399401

وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب: چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں

FOLLOW US