Monday April 29, 2024

دھرنے لانگ مارچ سے کچھ نہیں ہونا ‘ اندر سے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ہیں ، شیخ رشید احمد

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دھرنے یا لانگ مارچ سے کچھ نہیں ہونا ‘ اندر سے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی بات کرنے والوں کو پتہ ہوناچاہیئے کہ بندے لانے ہوتے ہیں ، اپوزیشن حکومت کے خلاف کچھ نہیں کر رہی ، بلاول زرداری 27 فروری کو آئیں ، باقی بھی 23 مارچ کو آ جائیں ، فضل الرحمان کو بھی آنے کا شوق ہے تو آئیں ، دھرنا اور لانگ مارچ میں کچھ نہیں ہونے والا ، وزیراعظم نے کہا ہے 3 ماہ اہم ہیں ، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کردار اداکرے گی ، وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے صدارتی نظام اور ایمرجنسی کی کوئی کی بات نہیں کی ۔

منی بجٹ میں موبائل فونز کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں ، 35 ہزار والا موبائل اب کتنے کا ملے گا ؟ جانئے

نبیل گبول نے ریحام کو شادی کیلئے کب پروپوز کیا؟

شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے ، 23 مرتبہ ہم آئی ایم ایف کے پاس جا چکے ہیں اور چین کو ہمارے آئی ایم ایف جانے پرکوئی اعتراض نہیں ، پاکستان کے تعلقات امریکہ اور چین سے مثاوی بنیادوں پر ہوں گے ، چین ہمارا ہر موسم کا دوست ہے ، تین فروری کو وزیراعظم چین جارہے ہیں ، آئی ایم ایف سے جان اس وقت چھوٹے گی جب ہماری معیشت مضبوط ہوگی ، دورہ چین سے مستقبل کے معاملات پر پیش رفت ہوگی ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ امریکہ ایک طاقت ہے ، ہمیں امریکہ کے ساتھ بھی تعلقات رکھنے ہوں گے ، کسی کو خوش کرنے کے لیے کسی کو ناراض نہیں کرسکتے ، افغانستان میں بڑھتے ہوئے معاشی حالات کے بارے میں معلوم ہے ، پوری دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ، بلوچستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے ، بی این اے اور ٹی ٹی پی دہشت گردی میں جتنا اضافہ کرے انتا ہی ان کا مقابلہ کیاجائےگا۔

شیخ رشید کو ’اللہ اللہ‘ کرنا چاہیے، جب گھر بسائیں گے مجھے خوشی ہوگی: ریما خان

‘سلمان خان انڈے سے باہر آنا چاہتا ہے، اس جیسے 100 سلمان گلی میں کھڑے کر دوں’

FOLLOW US