Monday January 20, 2025

مری میں ایک ہزار گاڑی پھنسی ہونے کا انکشاف لیکن اب تک کتنے سیاحوں کی موت ہوچکی؟ وزیر داخلہ نے تصدیق کردی

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مری میں گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی اموات ہوئیں ہیں۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق شیخ رشید کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رات سے ایک ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مری میں گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی گاڑیوں میں اموات ہوئی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ سیاح اس وقت مری گلیات کی سٹرکوں پرپھنسےہوئےہیں، سول آرمڈفورسزکومری میں طلب کرنےکافیصلہ کیاہے اور مری کوخالی کرارہےہیں۔اپنے ویڈیوبیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 12گھنٹےسےمری میں پھنسی ٹریفک بحال نہیں ہوسکی، مری کاراستہ بندکردیاگیالیکن عوام بہت زیادہ ہے، اس معاملےکوذاتی طورپر دیکھ رہاہوں۔ انہوں نے بتایا کہ کل رات 9بجےتک سیاحوں کومری جانےکی اجازت نہیں ہوگی، مری میں لوگوں کورہائش اورخوراک کی شدیدقلت کاسامناہے، مری کےمقامی لوگوں سےدرخواست ہےسیاحوں کی مددکریں۔

سول آرمڈفورسزکومری میں طلب کرنےکا اعلان ، پریشان کن وجہ بھی سامنے آگئی

مری سیرکیلئےجانیوالے 4دوست سردی سےٹھٹھرکرجاں بحق

مذاکرات کرنے سے انکار کے بعد قازقستان میں صدر نے فورسز کو بغیر وارننگ گولی مارنے کا حکم دے دیا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی حالت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

FOLLOW US