Tuesday January 21, 2025

ملک کے کن حصوں میں تین روز مسلسل ابر رحمت برسنے کی توقع ہے ؟محکمہ موسمات نے برفباری کی بھی پیشگوئی کردی

لاہور : محکمہ موسمیات نے مغربی ہواوں کے سلسلہ کا پاکستان میں داخل ہونے کے بعدکل( اتوار) سے منگل تک پنجاب، بلوچستان، سندھ میں بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ خیبرپختونخواہ ، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل(اتوار) سے پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آبادسمیت جنوبی پنجاب میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت، پشین اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی ابر رحمت برسنے کی پیشگوئی ہے۔کراچی، سکھر، میر پور خاص اور صوبے کے متعدد شہروں میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا ہ میں پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، کوہاٹ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔کل( اتوار)رات سے منگل کے دوران مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ناران، کاغان، ہنزہ، سکردو میں بھی برفباری کا امکان ہے۔

شاہد آفریدی نے محمدعا مر کا معاملہ خراب کرنے کا ذمہ دا ر کس کو ٹھہرایا؟چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا

“میئر پشاور کا ٹکٹ فروخت ہوا، شاہ فرمان نے، 5 کامران بنگش نے 2 کروڑ لیے” بڑا الزام لگ گیا

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے ، پاکستان بھی میدان میں آ گیا

وہ وقت جب قائداعظم نے ذوالفقار علی بھٹو کو نصیحت کی،بابائے قوم نے سابق وزیراعظم کوخط کاکیاجواب دیا؟جانیں

FOLLOW US